متحدہ عرب امارات اورسعودیہ نے شام کو تباہ کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل استعمال کئے
شامی مفتی اعظم:
نیوزنور25دسمبر/شام کے مفتی اعظم نے سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اورقطر کی علاقائی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک نے شام کی سات سالہ جنگ میں دہشتگردوں کو مسلح کرنے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ احمد بدرالدین حسون‘‘نے سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اورقطر کی علاقائی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے شام کی سات سالہ جنگ میں دہشتگردوں کو مسلح کرنے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں ۔
انہوں نے قدس کے خلاف امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قدس اُمت مسلمہ کا اہم ترین مسئلہ ہے اور شامی عوام اورحکومت اس مقدس سرزمین کے حوالے سے اپنے مؤقف سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کو قدس کی آزادی کے حق میں آواز اُٹھانے اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی وجہ سے سزا دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی عوام خاص کر شامی وفلسطینی عوام کے خلاف امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کی سازشوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۲۵