نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کےسابق  صدر:

نیوزنور25دسمبر/ فلسطین کی تحریک مقاومت حماس کے  سیاسی شعبے کے سابق صدر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور القسام بریگیڈ صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل قوم کے بیٹوں، ماؤں اور بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گےاور حماس اور القسام بریگیڈ نے صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل تمام فلسطینیوں کو رہا کرنے کا تہیا کر رکھا ہے۔

  عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کےسابق  صدر ’’خالد مشعل‘‘ نے ان  غزہ  پٹی کے ایک فلسطینی شہری عمادالدین اسعد الصطاوی کی اسرائیلی جیل سے رہائی پر ان سے ٹیلیفون پر بات چیت کےدورانانہیں  صہیونی قید سے آزادی ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور القسام بریگیڈ نے صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل تمام فلسطینیوں کو رہا کرنے کا تہیا کر رکھا ہے۔

خالد مشعل نے اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کی جلد رہائی کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے  کہا کہ فلسطینی قوم کے اسیر بیٹوں اور بٹیوں نے اپنے صبرو استقلال سے صہیونی ریاست کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیلی دشمن طاقت کے استعمال، قید وبند اور جبرو تشدد کے ذریعے فلسطینیوں کے عزم کو شکست دینا چاہتا ہے مگر فلسطینیوں‌نے اپنی جراءت ، بہادری اور استقامت سے دشمن کے ناپاک ارادے ناکام بنا دئےہیں۔

خالد مشعل نےمزید کہا کہ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اسرائیلی زندانوں سے فلسطینیوں کی رہائی کا عہد کررکھا ہےاور القسام اپنے اس عہد کو ایفاءکرے گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی