نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

اسرائیل مجرم اور دہشتگرد ریاست ہے

سه شنبه, ۲۵ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۲:۴۶ ب.ظ


ترک صدر:

نیوزنور25دسمبر/ ترکی کے صدر نے  کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کی مجرم اور دہشتگرد ریاست ہے جو فلسطین میں منظم ریاستی دہشتگردی کی مرتکب ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر’’ رجب طیب اردوگان‘‘ نے   اسرائیل کو دنیا کی مجرم اور دہشتگرد ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل  فلسطین میں منظم ریاستی دہشتگردی کا ارتکاب کر رہی ہے۔

انہوں‌ نے  اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس الزام کا جواب دیا جس میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اردوگان اور ترک فوج شمالی قبرص میں بچوں کو قتل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غلط دروازے پر دستک دی ہےکیونکہ اردوگان  ظالم نہیں بلکہ مظلوموں کی آواز ہے اور جہاں تک نتین یاہو کا تعلق ہے تو وہ دنیا کے بد ترین ظالم ہیں اور اُ ن کی  ریاست دہشتگردی کی مرتکب  ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ترکی پر دہشتگردی کا الزام عاید کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئےکیونکہ  انسانیت کے خلاف جرائم، قتل عام اوروسیع پیمانے پر تباہی اسرائیلی ریاست کا چلن ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے الزام عاید کیا تھا کہ ترکی نے شمالی قبرص پر قبضہ جما رکھا ہے اور اس کی فوج وہاں بچوں کو قتل کر رہی ہے ہمیں وہ اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ترکی پر قبرص کے معاملے میں تنقید کے بعد ترکی میں سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنےآیا ہے ترک وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی