نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی وزیر اعظم:

 نیوزنور25دسمبر/عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی صدارت میں عراق کی قومی سلامتی کونسل نے ایک ہنگامی اجلاس تشکیل دے کر شام سے امریکی فوج نکالنے کے ٹرمپ کے فیصلے اور امریکی فوجیوں کی شام سے عراق منتقلی کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیکر عراقی حکومت نے امریکی فوجی ساز و سامان اور فوجیوں کی شام سے عراق منتقلی کو عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی صدارت میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں شام سے امریکی فوج کو نکالنے کے بعد کی صورتحال اور ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنےکے طریقوں کا جائزہ لیا گیااورعراقی وزیراعظم نے اس اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور امریکہ کے اس فیصلے کے ممکنہ نتائج کا مقابلہ کرنے کے لئے خود کو تیار کرلیا ہے۔

انہوں نے زور دے کرکہا کہ عراقی فورسز کو پہلے سے زیادہ تقویت کرکے شام کی سرحد سے عراق کے اندر دہشتگردوں کی ہر طرح کی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔

عراقی پارلیمنٹ میں دفاع اور سیکورٹی سے متعلق کمیشن نے بھی شام سے امریکی فوجیوں کو عراقی کردستان میں منتقل کرنے کے واشنگٹن کے اقدام کو ایک نیا غاصبانہ اقدام اور عراق کے اقتدار اعلٰی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

عراقی پارلیمنٹ میں دفاع اور سیکورٹی سے متعلق کمیشن کے رکن عباس الاسماعیلی نے عراقی حکومت کے علم میں لائے بغیر امریکی فوجیوں کو شام سے عراق منتقل اور انہیں اربیل فوجی چھاؤنی میں تعینات کرنے کے اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم عراق پر غاصبانہ قبضے اور عراق کے اقتدار اعلیٰ کے منافی ہے۔

بیشتر عراقی حکام نے بھی عراق میں امریکی فوجیوں کے دوبارہ داخل ہونے کے منصوبے کی مخالفت کی ہے اس سے پہلے بھی عراقی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کے کمیشن نے عراقی حکومت کی اجازت اور اس سے ہم آہنگی کئے بغیر امریکی فوجیوں کو شام سے عراقی کردستان منتقل کئے جانے کے بارے میں موصولہ رپورٹوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ عراق کے ساتھ اسٹریٹیجک سمجھوتے کو شام سے امریکی فوجیوں کو عراق منتقل کئے جانے کے سلسلے میں استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

دریں اثناعراقی حزب اللہ نے بھی ایک بیان میں شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کو مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مدد سے متعلق امریکی کوشش قرار دیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی