نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

شام میں امریکی اقدامات غیر قانونی ہیں

سه شنبه, ۲۵ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۴۱ ق.ظ


روسی وزیر خارجہ:

نیوزنور25دسمبر/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ شام کی آزادی اور قومی اقتدار اعلٰی کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیرخارجہ ’’سرگئی لاوروف ‘‘نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اس دعوے کے باوجود کہ وہ شام میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی ختم کرنا چاہتا ہے شام کی آزادی، قومی اقتدار اعلٰی اور ارضی سالمیت کی بدستور خلاف ورزی کر رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں امریکی فوج صرف مسائل کا باعث بنی رہی ہے اور امریکہ شام سے فوج کی واپسی کو فرار کانام  دیئے جانے سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں  نے امریکہ کے مختلف یکطرفہ اقدامات منجملہ آئی این ایف معاہدے سے علحٰیدگی کے نتائج پر  خبردار کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ کا یہ اقدام ہتھیاروں کی دوڑ کا باعث بنے گا جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

سر گئی لاو روف نےمزید کہا کہ امریکہ اور اس کےاتحادی صرف جاہ طلبی کے درپے رہتے ہیں اور وہ دنیا میں پائے جانے والے حقائق کو درک کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی