نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


پاک تجزیہ کار:

نیوزنور25دسمبر/پاکستان کےایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمورقریشی کے دورہ تہران سے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے بلکہ اسے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے ہورہی کوششیں بھی تیز ہونگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’رستم شاہ‘‘نےکہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمورقریشی کے دورہ تہران سے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے بلکہ اسے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے ہورہی کوششیں بھی تیز ہونگی۔

انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کا دورہ تہران انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے سے ایرانیوں کو  یہ یقینی دہانی کرانا ہے کہ سعودی عرب کےساتھ بڑھتے تعلقات کے باوجود تہران اوراسلام آباد کے درمیان تعلقات مسلسل فروغ پائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان امن عمل میں  اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کو اب یہ احساس ہے کہ افغانستان میں امن استحکام کی بحالی کے حوالے سے اسے اپنی کوششیں تیز کرنی ہونگی۔

انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کا دورہ تہران ایران اورپاکستان کے درمیان سرحدی مسائل پربھی ایرانی وزیر خارجہ اورایرانی لیڈران کےساتھ  ملاقات میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں ایسے عناصر کی دراندازی ہوتی رہی ہے جن پر حکومتوں کاکوئی کنٹرول نہیں ہے  اوریہ عناصر وقتاً فوقتاًسرحدی علاقوں میں مسائل  پیدا کرتے رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی