امریکی عوام امریکہ کی بےکار جنگوں سے اکتاگئی ہے
بین الاقوامی امور کےایرانی ماہر:

نیوزنور25دسمبر/بین الاقوامی امور کےایک ایرانی ماہر نے کہا ہےکہ امریکہ کی اکثریتی عوام مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی بےکار جنگوں سے اکتا گئی ہےکیونکہ انہیں ان جنگوں کے نتائج بگھتنےپڑ رہےہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’فواد ایزدی‘‘نےکہاکہ امریکہ کی اکثریتی عوام مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی بےکار جنگوں سے اکتا گئی ہےکیونکہ انہیں ان جنگوں کے نتائج بگھتنےپڑ رہےہیں ۔
انہوں نے شام وافغانستان سے امریکی افواج کو واپس بلانے سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ اس فیصلے کی امریکی کانگریس اورفوجی اداروں دونوں کیطرف سے وسیع پیمانےپر مخالفت کی جارہی ہے اس لئے اس فیصلےکو عملی جامہ پہنانے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ 2016ء کی صدارتی انتخابی مہم کےدوران ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کوواپس بلانےکا وعدہ کیاتھا تاہم وہ اپنےوعدےپر اب تک کھرےنہیں اُترے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ شام وافغانستان سے امریکی افواج کاانخلاء علاقے میں امریکی پالیسیوں کے غیرمؤثر جبکہ دونوں ممالک کی فتح کی علامت ہے۔
انہوں نےکہاکہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ علاقےمیں جنگوں پر سات ٹریلین ڈالر خرچ کئےہیں جبکہ اسے اپنےبعض داخلی مسائل کو حل کرنےکیلئے اس وقت ایک ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو شام اپنے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا کہ شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا کا مسئلہ کوئی عجیب بات نہیں ہے اس لئے وہ چھ ماہ قبل ہی یہ اقدام کرنے والے ہیں ۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۲۵