شامی قوم کی ثابت قدمی نے امریکہ کوفرارکرنے پر مجبورکیاہے
بثینہ شعبان:
نیوز نور24دسمبر/ شامی صدر کی سیاسی ومیڈیا مشیر نے کہا ہے کہ شامی قوم نے پایئداری کے ساتھ امریکہ کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر کی سیاسی ومیڈیا مشیر’’ بثینہ شعبان ‘‘نے کہا کہ شامی قوم اور فوج نے استقامت اور پائیداری کے ساتھ شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہولے والی امریکی فوج کو فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔
شامی صدر کی سیاسی مشیر نے کہا کہ امریکہ کو دنیا بھر میں غیر قانونی اقدامات کرنے کی عادت ہوگئی ہے لیکن اسے شام سمیت ہر جگہ شکست اور ناکامی کا سامنا ہے اور اس شکست میں امریکہ کے اتحادی ممالک بھی شریک ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو شام اپنے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا کہ شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا کا مسئلہ کوئی عجیب بات نہیں ہے اس لئے وہ چھ ماہ قبل ہی یہ اقدام کرنے والے ہیں ۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔