سامراج کے خلاف ایران مخلص ترین ملک ہے
فلسطینی عہدیدار:
نیوز نور24دسمبر/فلسطین کی الفتح تحریک کے رکن مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں کا حقیقی مددگار اور دنیا میں سامراجیت کے خلاف مقابلہ کرنے والا مخلص ترین ملک ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق"المیادین" ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگومیں "عباس زکی" نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں کا حقیقی مددگار اور دنیا میں سامراجیت کے خلاف مقابلہ کرنے والا مخلص ترین ملک ہے۔
انہوں نے صہیونیوں کے خلاف فلسطینی گروہوں کے مابین اتحاد اور یکجہتی
کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ الفتح اور حماس کے گروہوں کے خلاف
کاروائیوں سے صہیونیوں کو فتح نہیں ملے گی ۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رکن "خالد البطش" نے
بھی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت کے لئے اسلامی جمہوریہ
ایران، شام، لبنان اور مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑھائیں گے۔
انہوں نے فلسطین کے خلاف صہیونی امریکی سازش سنچری ڈیل پر
انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سازش صرف فلسطین تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد اسلامی
دنیا کو تقسیم کرنا ہے۔