ٹرمپ کو امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کی ہری جھنڈی دیکر عرب حکمرانوں نے فلسطینیوں کی پیٹ میں خنجر گھونپا ہے
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور 24 مئی /لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہےکہ دنیائے عرب کے جاہل اور امریکی نواز حکمران اگر فلسطینیوں کےساتھ غداری نہیں کرتے توٹرمپ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کی کبھی جراءت نہیں نہ کرتے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’شیخ عادل ترکی‘‘نےکہاکہ دنیائے عرب کےجاہل اور امریکی نواز حکمران اگر فلسطینیوں کےساتھ غداری نہیں کرتے توٹرمپ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کی کبھی جراءت نہیں نہ کرتے۔
انہوں نے کہاکہ ان جاہل عرب حکمرانوں کی گرین سیگنل ملنے کے بعد ٹرمپ نے قدس کے خلاف اقدام اُٹھانے کی جراءت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ غزہ پٹی پر فلسطینیوں کا قتل عام، امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ یروشلم منتقلی اورعرب حکمرانوں کی خاموشی اتنہائی شرمناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ یروشلم القدس کے خلاف سازشیں رچنے والوں کیلئے ہمارا یہ پیغام ہے کہ فلسطینی قوم مقاومت میں اعتماد رکھتی ہے اور خدا کے فضل وکرم سے تمام مقبوضہ علاقوں کو صیہونی قبضے سے آزاد کرالیاجائےگا۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین کی آزادی وعدہ الہٰی ہے اورہم اس عقیدے کے پابند ہیں۔
- ۱۸/۰۵/۲۴