نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی وزیرخارجہ:

نیوز نور24دسمبر/ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی کاز کی حمایت کرنا تہران کی بنیادی پالیسی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  تہران میں فلسطینی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ محموالزہار کی قیادت میں آنے والے پارلیمانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر فلسطین کے مسئلہ پر ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو جائے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالم اسلام کے اندر سے مزاحمتی قوتوں کی مخالفت کی جا رہی ہے اور بعض اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے امریکہ اور اسرائیل سے اپنی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل سے امیدیں وابستہ کرنے والے ممالک عالم اسلام کی آغوش میں واپس آجائیں اور یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ صیہونی کسی کے بھی دوست نہیں ہیں۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے فلسطینی پارلیمنٹ کی تحلیل پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ جمہوری اصولوں کے منافی ہے اور اس سے اسرائیل کو ناجائز فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

فلسطینی پارلیمانی وفد کے سربراہ محمود الزہار نے اس موقع کہا کہ اسلامی جمہوریہ حقیقی معنوں میں فلسطینیوں کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلسطینی عوام کی استقامت اور پامردی کے نتیجے میں عالم اسلام کے خلاف صیہونیوں کی سازشیں جلد از جلد ناکام ہوں گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی