شام سے امریکی افواج کا انخلا مقاومتی محور کی اسٹریٹجی فتح ہے
حزب اللہ لبنان:
نیوز نور24دسمبر/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ہے کہ شام سے امریکی افواج کا انخلا مقاومتی محور کی ایک اسٹریٹجی فتح ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ نبیل کاوک‘‘نےکہاکہ شام سے امریکی افواج کا انخلا مقاومتی محور کی ایک اسٹریٹجی فتح ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ،سعودی عرب اوراسرائیل کے درمیان اتحاد ایک شیطانی مثلث ہے اور شام سے امریکی افواج کا انخلا اس مثلث کی شکست کی علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے سے تمام امریکی افواج کے انخلا سے علاقے کی صورتحال بہتر ہوگی ۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو شام اپنے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا کہ شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا کا مسئلہ کوئی عجیب بات نہیں ہے اس لئے وہ چھ ماہ قبل ہی یہ اقدام کرنے والے ہیں ۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۲۴