نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

اسلام میں دشمن شناسی ایک انتہائی اہم موضوع ہے

شنبه, ۲۲ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۱:۲۱ ب.ظ


عالمی مرکز انسانی حقوق کے سربراہ:

 نیوز نور22دسمبر/ عالمی مرکز انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ  مسئلہ فلسطین عالم اسلام میں ایک ایسا انتہائی اہمیت کا حامل مسئلہ ہے جو کہ سنی اور شیعہ دونوں کے نزدیک قابل توجہ اور حل طلب ہے اور ایسی بنیاد پر مسلمانوں کو متحد کیا جاسکتا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عالمی مرکز انسانی حقوق کے سربراہ’’علی عباس اصل‘‘ نے کہاکہ اس وقت عالم اسلام میں سب اہم موضوع مسئلہ فلسطین اور مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام تمام تر مصلحتوں سے بالا ہوکر مسلمانوں کے اس حساس موضوع کی جانب توجہ کرےبعض ممالک اس مسئلہ کو ایک غیر مہم مسئلہ تصور کرتے ہیں جب کہ عالم اسلام میں یہ انتہائی اہمیت کا حامل مسئلہ ہے جو کہ سنی اور شیعہ دونوں کے نزدیک قابل توجہ اور حل طلب ہے اور ایسی بنیاد پر مسلمانوں کو متحد کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال وحدت کانفرنس کا محور بھی مسئلہ فلسطین اور قدس رہا ہے اور فلسطین کے دفاع کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مسلمان فلسطین میں جا کر بیٹھ جائے اور جب اسرائیل فلسطین اور قدس پر حملہ کرے تواس کا دفاع کیا جائے بلکہ فلسطین کی حمایت سے مراد ہر پلیٹ فارم پر فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں آواز اُٹھانا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق مسئلہ فلسطن مسلمانوں میں اتحاد اور کامیابی کی کنجی ہے اور اس مسئلہ کو بیان کرنے میں مجھے کسی قسم کی کوئی آر محسوس نہیں ہوتی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی