امریکہ کی ہرسازش کے خلاف ایرانی قوم متحد ہے
مشرق وسطیٰ امور کے اطالوی ماہر:
نیوزنور 24 مئی /مشرق وسطیٰ امور کے ایک اطالوی ماہر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی غنڈہ گردی اور بین الاقوامی قوانین وضوابط کو توڑنے کی پالیسی سے یورپ کو وسیع پیمانے پر نقصان اُٹھانا پڑھ رہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں’’ماسیمو کمبانینی‘‘نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی غنڈہ گردی اور بین الاقوامی قوانین وضوابط کو توڑنے کی پالیسی سے یورپ کو وسیع پیمانے پر نقصان اُٹھانا پڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام دشمنوں کی سازشوں اورمنصوبوں سے آگاہ ہے اس لئے امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے تویقینی طورپر اس کا نتیجہ اُلٹا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی دشمنیوں کے مقابلے میں ایرانی قوم میں امریکہ کے خلاف اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ٹرمپ کے مؤقف نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ مشرق وسطیٰ علاقے کے حوالے سے مغرب کی سیاست اورپالیسی غیر مناسب اوراحمقانہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے کے حوالے سے امریکہ اوراسکے یورپی اتحادیوں کی پالیسی ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ مکمل طورپر غیر معقول اور غاصب صیہونی اورسعودی رژیم کے حق میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے جارحانہ مؤقف سے علاقے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوگا اور روس ،ایران اورترکی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران سے امریکہ کے غیر مناسب مطالبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ان بیجا مطالبات کو مسترد کرنے کا جواز موجود ہے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکی صدر ٹرمپ وزیر خارجہ پومپیو جیسی شخصیات جو امریکہ کے اعلیٰ عہدوں پر فائض ہیں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
- ۱۸/۰۵/۲۴