بحران شام کے حل میں امریکی فوج نے کوئی مدد نہیں کی
قصر کرملین کے ترجمان:

نیوز نور22دسمبر/ قصر کر ملین کے ترجمان نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا ءکے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے اس ملک کے بحران کے حل میں کوئی مدد نہیں ملی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قصر کرملین کے ترجمان ’’دیمتری پسکوف ‘‘نے کہاکہ شام میں امریکیوں کے زیرکنٹرول بعض علاقوں کے عوام کی صورت حال المناک ہو گئی ہے اور ان علاقوں میں مسلح گروہ کسی بھی طرح کے نئے معرکے کے لئے خود کو آمادہ کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق امریکہ کے زیرکنٹرول علاقوں کے عوام کو طبی وسائل تک دسترسی حاصل نہیں ہے اور انہیں علاقوں سے جانے بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے شام کی قانونی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لئے شام پر کئے جانے والے حملوں سے شروع ہوا تھا جس کا ایک اور مقصد علاقے میں صیہونی حکومت کے مفاد میں توازن کوبرقرار کرنا تھا۔
- ۱۸/۱۲/۲۲