افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان
امریکی فوجی ذرائع:

نیوز نور22دسمبر/ امریکی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا ءکی ہدایات جاری کرنے کے ایک روز بعد افغانستان سے سات ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا ءکی بھی ہدایات جاری کر دیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فوجی ذرائع نےاپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ افغانستان سے سات ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کی منصوبہ بندی شروع کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے افغانستان سے بھی امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلائے جانے کے موقع پر کیا گیا ہے البتہ سی افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلائے جانے میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے شام اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلائے جانے کے اپنے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی واشنگٹن کے نقصان میں ہے۔
- ۱۸/۱۲/۲۲