انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ممالک خاصکر سعودی عرب و بحرین کو ہتھیاروں کی ترسیل میں بر طانیہ سر فہرست
بر طانوی روز نامہ:
نیوز نور22دسمبر/ برطانیہ کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہتھیاروں سے متعلق برطانیہ کے ایک تہائی سودے ان ممالک کے ساتھ ہوئے ہیں جو انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرتے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اخبار’’دی گارڈین‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مسلحانہ جھڑپوں کے خلاف ہونے والے اقدام سے متعلق انسانی حقوق ادارے کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ نے گذشتہ دس برسوں کے دوران سعودی عرب اور بحرین جیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کو بارہ ارب پونڈ کے ہتھیار سپلائی کئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے گروپوں نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علحٰیدگی کے بعد اس قسم کے ہتھیاروں کے سودوں میں مزید اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بعد برطانیہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جس نے گذشتہ دس برسوں کے دوران سعودی عرب کو دس ارب سے زائد پونڈ کے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔
واضح رہے کہ علاقے میں سعودی جارحانہ عزائم کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۲۲