نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سرگرم یمنی انسانی حقوق کارکن:

نیوز نور22دسمبر/یمن کی ایک سر گرم نوبل انعام یافتہ انسانی حقوق کارکن نے کہا ہے کہ اگر یمن میں جنگ ختم ہوتی ہے تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو جنگ سے متاثرہ یمنی عوام کو معاو ضہ اداد کرنا ہوگا ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترک میڈیا کے ساتھ انٹریو میں ’’توکل کرمان‘‘نے کہا کہ اگر یمن میں جنگ ختم ہوتی ہے تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو جنگ سے متاثرہ یمنی عوام کو معاو ضہ اداد کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور دسیوں ہزار بے گناہ افراد کی ہلاکت کے ذمہ دار سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور انکے اتحادی ہیں ۔

انہوں نے سعودی جنگی اتحاد میں شامل تمام ممالک سے یمن کے خلاف ظالمانہ محاصرہ بھی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاض اور ابو ظہبی کو چاہئے کہ وہ یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرکے دہشتگرد گروہوں کی حمایت فوری طور پر ختم کریں ۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی