نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


پاکستانی روز نامہ دی نیشن:

نیوز نور22دسمبر/ایک مشہور پاکستانی روز نامے نے اپنے ایک ادارئے میں لکھا ہے کہ شام سے امریکی افواج کا انخلاء صیہونی رژیم کی بڑی شکست ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’روز نامہ دی نیشن‘‘ نے اپنے ادارئے میں  لکھا کہ جب بھی مغرب اور امریکی حکام کسی بھی آزاد و خود مختار ریاست میں مداخلت کرتے ہیں تو اسکا نتیجہ ہمیشہ تباہی ہی نکلتا ہے ۔

روز نامہ نے لکھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں فوجیوں کے انخلاء اور داعش کے خلاف اپنے  مشن کے کامیاب ہونے کا اعلان کیا ٹھیک اسی طرح کے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے عراق میں  ایسے اعلان  کئے تھے تاہم عراق ابھی بھی امریکی جارحیت کے سنگین نتائج بھگت رہا ہے ۔

روز نامہ نے لکھا کہ ٹرمپ کے فیصلے کا مطلب شام میں بعض ممالک کی فتح اور جبکہ دوسروں کی ہار ہے تاہم یہ فیصلہ صیہونی حکومت کی سب سے بڑی شکست ہے ۔ْ

روز نامہ کے مطابق صیہونی رژیم صدر بشارالاسد کو اپنی توسیع پسند انہ پالیسیو کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے  شام میں امریکی مداخلت کا مقصد لیبیا کے ڈکٹیٹر کرنل قذافی کی طرح اسد حکومت کا خاتمہ کرنا تھا لیکن یہ منصوبہ پوری طرح ناکام ہوکر رہ گیا ہے ۔

روز نامہ نے لکھاکہ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد شام میں ایک آزاد کرد ریاست قائم کرنے کا امریکی و صیہونی خواب بھی خاک میں مل گیا ہے ۔،

روز مہ نے لکھا کہ ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ شام کے متعلق ٹرمپ کے فیصلے سے سب سے زیادہ فائدہ ترکی کو ہوا ہے کیونکہ کردوں کے خلاف انقرہ کے کسی بھی آپریشن کی کسی بھی فریق کی طرف سے مزاحمت نہیں ہوگی ۔

روز نامہ نے لکھا کہ امریکی افواج کے انخلاء کا مطلب یہ نہیں ہے کہ شام کو در پیش مسائل راتوں رات حل ہوجائیں گے اس ملک میں امن و استحکام کی بر قراری کیلئے ابھی بہت وقت درکار ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی