نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یمنی قومی حکومت کے وزیر اطلاعات:

 نیوزنور21دسمبر/ یمنی قومی حکومت کے وزیر اطلاعات  نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر جوابی کارروائی کرنا یمن کا مسلمہ حق ہے جو محفوظ ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی حکومت کے وزیر اطلاعات’’ ضیف اللہ شامی‘‘ نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر جوابی کارروائی کرنا یمن کا مسلمہ حق ہے جو محفوظ ہے۔

انہوں  نے صنعا ایرپورٹ کھولے جانے کی روک تھام کے سلسلے میں جارح سعودی اتحاد کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ فائربندی پر کاربند ہے۔

انہوں نے کسی بھی قسم کے طے پانے والے سمجھوتے پرخواہ وہ ظالمانہ ہی کیوں نہ ہویمن کی حکومت کے کاربند رہنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر فائربندی پر عمل درآمد کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے بھرپور کردار کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی ایک اور جارحیت کے دوران سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور توپ خانے کی جانب سے الحدیدہ ایرپورٹ کے اطراف اور جنوب میں سولہ کلومٹیر کے فاصلے پر واقع رہائشی علاقوں نیز الجامعہ محلے پر کئے جانے والے حملے میں ایک یمنی شہری شہید اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شہر الحدیدہ کی فضا میں سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے بھی مختلف علاقوں میں پروازیں کیں اور عام شہریوں کو مرعوب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

یاد رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے فائر بندی پر مکمل طور پر عمل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں یمن کے ہونے والے امن مذاکرات میں فائر بندی کے طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر الحدیدہ میں فائربندی پرعمل شروع کیا گیا ہے کہ جس کی سعودی اتحاد کی جانب سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی