امریکی ڈالر کو ترک کرنے کی ایران ویورپ کی نئی اسٹریٹجی سے امریکہ سیخ پا ہے
روسی نیورسٹی کے معروف اُستاد:
امریکی ڈالر کو ترک کرنے کی ایران ویورپ کی نئی اسٹریٹجی سے امریکہ سیخ پا ہے
نیوزنور 24 مئی /روسی یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد کے مطابق ایران اوریورپی یونین کی طرف سے باہمی تجارت کو ڈالر کی جگہ یورو کو استعمال کرنے کا فیصلہ امریکہ کے سیخ پا ہونے کی اصلی وجہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’الیگزنڈر آزادگان‘‘نے کہاکہ ایران اوریورپی یونین کی طرف سے باہمی تجارت کو ڈالر کی جگہ یورو کو استعمال کرنے کا فیصلہ امریکہ کے سیخ پا ہونے کی اصلی وجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی حکام کے اس اقدام سے امریکہ ایران کے خلاف جنگ کا اعلان کرنے پر اُتر آیا ہے امریکہ اس اقدام کو ڈالر کیلئے ایک سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔
پومپیو کے ایران مخالف بیان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ تقریر باعث حیرت نہیں ہے امریکی حکام مسلسل اس حقیقت کو نظرانداز کررہے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دبا ؤاوردھمکیوں کی پالیسیاں کامیاب ہونے والی نہیں ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں میں واشنگٹن کو یورپی یونین کی حمایت حاصل تھی انہوں نے کہاکہ ایران جوہری معاہدےسے انخلاء کے بعد یورپی یونین خاص کر جرمنی اپنی آزاد خارجہ پالیسی کا تعاقب کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔
سیاسی تجزیہ نگار نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر کسی بھی طرح کی نئی پابندیاں نہ صرف تہران بلکہ یورپ ،چین اورروس پر پابندیاں عائد کئے جانے کے مترادف تصور کیا جائےگا۔
پیر کے روز نئے امریکی وزیر خارجہ پومپیونے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کو روکنے اوراسکے جوہری اورمیزائل پروگرام کو محدود کرنے کیلئے اقتصادی دباؤ اورسخت ترین پابندیاں عائد کرنے جارہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پومپیو کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پومپیو کے الزامات سابقہ امریکی انتظامیہ کا تسلسل ہے ۔
ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرنی نے امریکی وزیر خارجہ کے ایران مخالف دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایران جوہری معاہدہ اوراسکی مسلسل حمایت بین الاقوامی سفارتکاری کی ایک اہم کامیابی ہے ۔
- ۱۸/۰۵/۲۴