نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ترک صدر:

 نیوزنور21دسمبر/ترک صدر  نے کہا ہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر’’رجب طیب اردوگان‘‘ نے انقرہ میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے کی متعدد رپورٹس کے مطابق ایران نے اب تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے لہذا ترکی جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی اور اس کے دوسرے ممالک پر دباؤ کو صحیح نہیں سمجھتا۔

ترک صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے پیش نظر ترکی ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نےکہا کہ امریکی پابندیوں سے خطے کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا اور ہم ایک بار پھر اعلان کرتے ہیں کہ ترکی امریکی پابندیوں کا ساتھ نہیں دے گا۔

رجب طیب اردوگان نےمزید کہا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے ایران اور ترکی کا مشترکہ تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس حوالے سے مشترکہ کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی