نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فرانسیسی قانون ساز:

نیوزنور21دسمبر/ایک سینئر فرانسیسی قانون ساز نے شام سے امریکی افواج کے انخلا ءکے ٹرمپ کےفیصلے کو شامی عوام ،فوج اوران کے اتحادیوں منجملہ روس اورایران کی ایک بڑی فتح قراردیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ’’تھیری مرائنی‘‘نے اپنے ایک ٹویٹ میں شام سے امریکی افواج کے انخلاء کے ٹرمپ کےفیصلے کو شامی عوام ،فوج اوران کے اتحادیوں منجملہ روس اورایران کی ایک بڑی فتح قراردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاہم امریکی اقدامات کے نتائج کےبارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگاکیونکہ شام کاشمال مشرقی صوبے ادلب دہشتگردوں کا ابھی بھی اہم گڑھ بنا ہوا ہے۔

دوسری جانب عرب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی افواج کا ٹرمپ کا فیصلہ ترکی ،اسرائیل اورواشنگٹن کی شکست کی علامت ہے۔

انہوں کہاکہ اس فیصلے کے بعد یقینی طورپر انقرہ اورتل ابیب کو اپنی شام مخالف کاروائیوں کو بند کرنا پڑےگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں شام میں داعش کے خلاف اپنے مشن کے کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس عرب ملک سے امریکی افواج کا انخلاء شروع کردیاگیا ہے۔

اسی طرح کے بیان میں پنٹاگن کے ترجمان ڈینا وائٹ نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام میں اب امریکی افواج کی ضرورت نہیں ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی