نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی وزارت انٹیلیجنس :

 نیوزنور21دسمبر/نتین یاہواسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ ایران کے لئے اسرائیلی وزیر کی جاسوسی کے انکشاف کے بعد صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو اندرونی اور بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انٹیلی جنس نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق صہیونیوں کے سیکورٹی حکام کی کارکردگی کے حوالے سے نیتن یاہو کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لئے اسرائیلی وزیر کی جاسوسی کے انکشاف کے بعد صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو اندرونی اور بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔

بیان میں ڈائریکٹر جنرل کاونٹر انٹیلی جنس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بے بنیاد کہانیاں بنانا نیتن یاہو کا وطیرہ بن چکا ہے کیونکہ ایران کے لئے اسرائیلی وزیر کی جاسوسی بے نقاب ہونے کے بعد وہ صہیونیوں کے حساس اداروں پر ایرانی انٹیلی جنس کی گرفت سے شدید دباؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے حالیہ دنوں میں آرڈر دیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس کے ساتھ مبینہ رابطے سے متعلق صہیونیوں کے سیاسی اور سیکورٹی حکام کی جانج پڑتال کی جائے اور اس سے وہی حقیقت ظاہر ہوتی ہے جس پر ہم مزید بات کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی