عرب جمہوریہ شام صیہونی دشمنوں کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے
سوڈانی قانون ساز:
نیوزنور 20دسمبر/ایک سینئر سوڈانی قانون ساز نے کہا ہے کہ عرب جمہوریہ شام صیہونی دشمنوں کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’فیصل حسن‘‘نےکہاکہ عرب جمہوریہ شام صیہونی دشمنوں کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے۔
انہوں نے شام میں علاقائی ومغربی ممالک کی مسلسل مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت عرب لیگ کو مزید مضبوط کرنے اور شام کے زخموں پر مرحم لگانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام عرب جمہوریہ شام کو کمزور کرکے پوری عرب اقوام کو نابود کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دشمنوں کی طرف سے شام پر تباہ کن جنگ مسلط کرنے کے باوجود شامی عوام ،حکومت اور فوج نے دشمنوں کوہر محاذ پر شکست دی ہے۔
انہوں نے سوڈانی صدر کے حالیہ دمشق دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان ایک خودمختار ریاست ہے اور اس ملک کے حکام وہی فیصلہ لیں گے جو ملک کے مفاد میں ہو۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۲۰