غاصب اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف علاقائی حکومتیں عرب اقوام کی نمائندہ نہیں ہیں
سرگرم فلسطینی سیاسی کارکن:
نیوزنور 20دسمبر/فلسطین کے ایک سرگرم سیاسی کارکن نے کہا ہے کہ تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے اور صیہونی دشمن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرنے کا واحد راستہ مقاومت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی انصاراللہ تحریک کے رکن ’’شیخ قاسن حمید‘‘نےکہاکہ تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے اور صیہونی دشمن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرنے کا واحد راستہ مقاومت ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تمام صیہونیوں کو بھاگنے پر مجبور نہیں کیا جاتا تب فلسطینی قوم مقاومت کے راستے پر گامزن رہےگی۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کی تمام سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگی۔
انہوں نے صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات معمول پرلانے کی بعض عرب رژیموں کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ان کوششوں کی مخالفت اور ان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف رژیمیں عرب اقوام کی نمائندہ نہیں بلکہ امریکی آلہ کار ہیں۔
فلسطینی سرگرم سیاسی کارکن نے کہاکہ فلسطین اُمت مسلمہ کا اہم ترین مسئلہ ہےاور عرب رژیموں کی کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگی۔
انہوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو پہلی ترجیح دیں ۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی اسرائیل کی طرف سے پامال کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ 1967ء سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دوہزار سے زائد قراردادیں منظور کی لیکن صیہونی رژیم جسے مغرب کی حمایت حاصل ہے نے کبھی بھی ان قراردادوں پرعمل درآمد نہیں کیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اقوام متحدہ اورسیکورٹی کونسل ایک آزاد فلسطینی ریاست کہ جس کا دارالحکومت مقبوضہ یروشلم ہو کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہے۔
- ۱۸/۱۲/۲۰