ایٹمی معاہدے سے علحٰیدگی امریکہ کی تاریخی غلطی ہے
ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلٰی مشیر:

نیوز نور20نومبر/ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلٰی مشیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غاصب صیہونیوں، امریکہ میں موجود منافقین اور علاقے کے بعض ملکوں کے اُکسانے پر ایٹمی معاہدے سے علحٰیدگی کا اعلان کیا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلٰی مشیر’’ میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی‘‘ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غاصب صیہونیوں، امریکہ میں موجود منافقین اور علاقے کے بعض ملکوں کے اُکسانے پر ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دیگر ممالک کو استقامت کا درس دیا ہے اور غاصب صیہونی حکومت اور دہشتگرد استقامت کے محور کا ہرگز مقابلہ نہیں کر سکتے۔
ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلی مشیر نے علاقے میں ایران کے برتر علمی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران سائنسی، معنوی، ثقافتی، اقتصادی اور تمدن ساز طاقت کی حیثیت سے بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۲۰