امریکی صدر کا عہدہ ٹرمپ کی وجہ سے داغدارہوا ہے
امریکی صدر کا عہدہ ٹرمپ کی وجہ سے داغدارہوا ہے
نیوزنور24مئی/ نیو یارک میں امریکی عوام نے ملک کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ جیسے ناہل کی وجہ سے امریکی صدارت کا عہدہ دنیا بھر میں بدنام اور داغدار ہوا ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ہونے والے مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے، گانے گائے اور گھنٹیاں بجاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نےامریکی صدارتی عہدے کو داغدار کر دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین مین ہٹن کے علاقے میں ایک ہوٹل کے باہر جہاں امریکی صدر ٹرمپ ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کر رہے تھے احتجاج کیلئے جمع ہوئے افراد نے کہا کہ انہیں ایک صدر چاہئیے نہ کہ برا ٹویٹ کرنے والا شخص۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے انہیں جھوٹا، چور اور سب سے بڑا شکاری قرار دیا۔
واضح رہے کہ جب سے ٹرمپ نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا اس کے بعد سے ان کے غلط اور نا سنجیدہ اقدامات اور غلط ٹویٹ اور بیانات کی وجہ سے نہ فقط وہ ایک متنازع شخصیت بن گئے بلکہ امریکہ سمیت پوری دنیا میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
- ۱۸/۰۵/۲۴