خلاءکو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہے
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان:
نیوز نور20نومبر/ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاءکو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ ’’ہوا چنینگ‘‘ نے امریکہ کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا ءکو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید امریکہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خلاء کو امن کا مقام رہنے دیا جائے اور اسلحہ کے انبار نہ لگائے جائیں۔
واضح رہے کہ کل امریکی صدر ٹرمپ نے اسپیس یا خلاء کے لئے ایک امریکی کمانڈ کے قیام کا حکم دے دیا ہے جو سبھی خلائی آپریشن کا نظام سنبھالے گی ٹرمپ نے اسپیس فورس بنانے کا یہ حکم ایک ایسے وقت دیا ہے جب کانگریس نے اس فورس اور کمانڈ کے قیام کی اجازت نہیں دی تھی۔
- ۱۸/۱۲/۲۰