اسلامی جمہوریہ ایران نے جےسی پی اواے پر قائم رہ کر امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کردیا
روسی تجزیہ کار:
نیوزنور 20دسمبر/روس کےایک معروف سیاسی تجزیہ کار و ایکیڈیمی آف سائنس کی سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جےسی پی اواے پر قائم رہ کر امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کردیا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’نینا نیمی ڈوا‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جےسی پی اواے پر قائم رہ کر امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کردیا۔
انہوں نے کہاکہ آج ایران اورروس دونوں امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا شکار ہیں اس لئے دونوں ممالک کو مختلف میدانوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ دونوں ممالک کے خلاف پابندیاں امریکہ کا ایک سیاسی حربہ ہےتاہم اسے ایران اورروس کے اقتصادی تعلقات متاثر ہونگے کیونکہ تجارتی لین دین مسائل پید اہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات تبھی بہتر ہونگے جب دونوں ممالک کے حکام امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جامع مشترکہ ایکشن پلان پر قائم رہ کر امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر محمد جواد ظریف نے بھی اس بین الاقوامی معاہدے کی برقراری کیلئے کافی مشقت کی ہے جوکہ قابل سراہنا ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسے معاہدے کی پاسداری کررہا ہے جس کی اقوام متحدہ نے توثیق کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کی یکطرفہ علحٰیدگی اقوام متحدہ کے منشور اورعالمی قوانین کے منافی ہے۔
- ۱۸/۱۲/۲۰