نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امام خامنہ ای :

نیوزنور24مئی/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ایران کے اعلٰی حکام سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایاکہ امریکہ کے موجودہ صدرٹرمپ کی سرنوشت بھی امریکہ کے سابق صدور بش اور ریگن جیسی ہوگی اور ٹرمپ بھی تاریخ کے صفحات میں گم ہوجائے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ایران کے اعلٰی حکام سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایاکہ امریکہ کے موجودہ صدرٹرمپ کی سرنوشت بھی امریکہ کے سابق صدور بش اور ریگن جیسی ہوگی اور ٹرمپ بھی تاریخ کے صفحات میں گم ہوجائے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے آغازسے لیکر اب تک انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کی عداوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کے خلاف اقتصادی، سیاسی، فوجی اور تبلیغاتی میدانوں میں امریکہ نے بھر پور دشمنی اور عداوت کا مظاہرہ کیا اور امریکہ کی عداوتوں کا مقصد بھی انقلاب اسلامی کو ختم کرنا اور اس پر ضرب وارد کرنا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کی تمام گھناؤنی سازشیں ناکام ہوگئیں اور اسلامی جمہوریہ ایران 40 سال بعد علم، سائنس و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

آپ نے فرمایا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد بھی شکست کا سامنا کرنا پڑےگا اور ہمیں دشمن کی شکست پر مکمل یقین ہے اور جو شخص بھی اسلامی معارف سے آشنا ہو وہ یہ بات اچھی طرح جانتا ہے۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزید فرمایاکہ امریکہ کے موجودہ صدر کی سرنوشت بھی امریکہ کے سابق صدورجیسی ہوگی اور یہ بھی تاریخ کے صفحات میں گم ہوجائےگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی