امریکہ کا امن پلان ابتدا ہی میں دم توڑ چکا ہے
اقوام متحدہ میں متعین فلسطینی سفیر :

نیوزنور19دسمبر/ اقوام متحدہ میں متعین فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل- فلسطین امن پلان ابتدا میں ہی دم توڑ چکا ہے
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں متعین فلسطینی سفیر ’’ریاض منصور‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل- فلسطین امن پلان ابتدا میں ہی دم توڑ چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سےالقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد وہ فلسطین اسرائیل امن پلان کے واحد فریق بننے کا معیار کھو چکے ہیں۔
منصورنے مزید کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس ودیگر عہدیدار ایسے کسی پلان کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو ابتدا میں ہی ناکام ہوچکا ہوباوجود اس کے ہم نے اسے قبول کیا مذکورہ پلان جلد منظر عام پر آئے گا۔
واضح رہے کہ ایک طرف امریکہ امن پلان تیار کر رہا ہے تو دوسری جانب صیہونی فوج نے فلسطین میں ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔
- ۱۸/۱۲/۱۹