مقاومتی محور نے علاقے میں دہشتگردی کے پروجیکٹ کو ناکام کیا ہے
تحریک الامل لبنان کے سربراہ :
مقاومتی محور نے علاقے میں دہشتگردی کے پروجیکٹ کو ناکام کیا ہے
نیوزنور 19دسمبر/تحریک الامل لبنان کے سربراہ وسینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ مقاومتی محور نے علاقے میں دہشتگردی کے پروجیکٹ کو ناکام کیا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقہ ادلون میں ایک تقریب سے خطاب میں ’’خلیل ہمدان‘‘نے کہاکہ مقاومتی محور نے علاقے میں دہشتگردی کے پروجیکٹ کو ناکام کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت کی طاقت کی بدولت ہی آج لبنان امن واستحکام سےلطف اندوز ہے۔
انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگردی پر مقاومتی محور کی فتح ایک عظیم کامیابی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مقاومتی محور کی ہر محاذ پر پیروزی سے اسلام دشمن طاقتیں خوفزدہ وحیران زدہ ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ صیہونی وامریکی دشمن کےمقابلے میں لبنانی عوام کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
- ۱۸/۱۲/۱۹