لبنان میں حزب اللہ کا مضبوط رہنا علاقائی امن واستحکام کی ضمانت ہے
مشرق وسطیٰ امور کے لبنانی تجزیہ کار :
نیوز نور 24 مئی /مشرق وسطیٰ امور کے ایک لبنانی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کا مضبوط رہنا علاقائی امن واستحکام کی ضمانت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’حسین الموسوی‘‘نے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کا مضبوط رہنا علاقائی امن واستحکام کی ضمانت ہے یا دوسرے لفظوں میں کہا جاسکتا ہے کہ صیہونی رژیم اوراسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے درمیان طاقت کے توازن نے مشرق وسطیٰ علاقے کے اس چھوٹے سے ملک میں امن قائم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ لبنان میں حزب اللہ کی برھتی طاقت غاصب صیہونی رژیم کیلئے درسر ثابت ہوئی ہے۔
لبنان کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ کی شاندار کامیابی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی دراصل سعودی عرب سمیت لبنان کے دیگر دشمنوں کی اہم شکست ہے ۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہا کہ سعودیہ کے ناتجربہ کار ولی عہد بن سلمان نے ریاض میں سعد حریری کو استفعیٰ دینے پر مجبور کرکے لبنانی قوم کو مسلکی بنیاد پر تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی۔
عراق کے حالیہ انتخابی نتائج کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ان انتخابات میں مقتدا الصدر کے بلاک کی کامیابی نے سبھی کو حیرت زدہ کردیا ہے ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عراقی عوام ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی خواہاں ہے۔
حسین الموسوی نے مزیدکہاکہ ان انتخابات میں کم ووٹر ٹرن آوٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عراقی عوام موجودہ سیاستدانوں سے کس طرح خفا ہیں۔
- ۱۸/۰۵/۲۴