نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی امور کے امریکی نمائندے:

 نیوزنور19دسمبر/ شام کے امور میں امریکہ کے نمائندے نے شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے میں دہشتگردوں کی ناکامی کے سات برس بعد اعلان کیا ہے کہ امریکہ اب شام میں اس ملک کے صدر بشار الاسد کی حکومت گرانے کا خواہاں نہیں ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں امریکہ کے نمائندے’’ جیفری جیمز‘‘ نے شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے میں دہشتگردوں کی ناکامی کے سات برس بعد اعلان کیا ہے کہ امریکہ اب شام میں اس ملک کے صدر بشار الاسد کی حکومت گرانے کا خواہاں نہیں ہے۔

انہوں نے  اٹلانٹک تھنک ٹینک میں امریکہ کی پالیسی میں اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت جب تک بنیادی تبدیلی نہیں لائے گی امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک تعمیرنو کے عمل میں شام کی مالی مدد و حمایت نہیں کریں گے۔

امریکی نمائندے نے ایک بار پھر ایران کے خلاف بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے شام سے ایرانی فوجی مشیروں کے انخلا ءکی ضرورت پر زور دیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ شام میں اس کے فوجی مشیروں کی موجودگی اس ملک کی حکومت کی باضابطہ درخواست کی بنیاد پر ہے جبکہ دہشتگردوں کی حمایت کر کے شام میں امریکہ و اسرائیل کو اب تک کچھ حاصل نہیں ہو سکا ہے اور اسی بنا پر انہیں ایران کے فوجی مشیروں کی شام میں موجودگی ناگوار لگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ علاقے میں صیہونی حکومت کے مفاد میں صورت حال تبدیل کرنے کے لئے شام میں دہشتگردوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرانے کی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کوشش شکست سے دوچار ہو گئی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی