نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

روس امریکہ کے مقابلے میں اپنے دفاع کے لیے تیار ہے

چهارشنبه, ۱۹ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۴۲ ق.ظ


روسی صدر:

 نیوزنور19دسمبر/ روس کے صدرنے کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں ان کا ملک اپنے دفاع کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں روسی صدر’’ولادیمر پوتن‘‘ نے کہا کہ اگر واشنگٹن انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیر فورس ٹریٹی سے نکل گیا تو ماسکو اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے گا۔

 صدر ولادیمیر پوتن نے مزید کہا کہ آئندہ سال کے دوران ملک کی جوہری طاقت میں اضافہ کرنا روسی افواج کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی معاہدوں سے امریکہ کو باہر نکالنے کی پالیسی کے تحت بیس اکتوبر کو کسی ثبوت وشواہد کے بغیر روس پر آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور سابق سویت یونین نے سن انیس سو ستاسی میں درمیانی فاصلے سے تک مار کرنے والے ایٹمی میزائلوں میں کمی کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اس معاہدے کے تحت امریکہ اور روس دونوں کو یورپ میں درمیانی فاصلے سے  مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی تنصیب سے منع کیا گیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی