انصاراللہ کے مقاومتی میزائلوں نے علاقائی مساوات کو پوری طرح بدل دیا ہے
تحریک نجباء عراق:
نیوزنور 19دسمبر/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت نجبا ءکے ترجمان نے اس بات کےساتھ کہ مقاومت صیہونی رژیم کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح آمادہ ہے کہا ہے کہ مقاومتی محور نے علاقے میں سامراجی اوراستعماری طاقتوں کو شکست دی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں ’’ہاشم الموسوی‘‘نے اس بات کےساتھ کہ مقاومت صیہونی رژیم کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح آمادہ ہے کہا ہے کہ مقاومتی محور نے علاقے میں سامراجی اوراستعماری طاقتوں کو شکست دی ہے۔
انہوں نے علاقے کے خلاف امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کی سازشوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی تحریک مقاومت نے پوری دنیا کی طرف سے ان ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں پر فتح حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقائی ممالک کے امن واستحکام اورعوام کے مفادات کادفاع کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
انہوں نے امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ عراقی قیادت اورعوام ان پابندیوں کا مسترد کرتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عراق امریکہ کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دے گاکہ وہ عراقی سرزمین کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال کرے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ عراق اورشام کی مشترکہ سرحدوں میں امن واستحکام کو درہم برہم کرکے تکفیری دہشتگردوں کو نجات دلانے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج امریکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا ترجمان بنا ہوا ہے اور واشنگٹن اپنی پالیسیوں اورایجنڈوں کو آگے بڑھانے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی غیر قانونی ہے اورامریکی افواج میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے یہاں قیام کرسکے۔
انہوں نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یمن کے انفراسٹریکچر ،اسکولوں ،اسپتالوں اورتاریخی مقامات کو سعودی عرب نے تباہ کردیا ہے اس کے باوجود سعودی عرب اپنا کوئی بھی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوا ۔
انہوں نے کہاکہ انصاراللہ کے مقاومتی میزائلوں نے علاقائی مساوات کو پوری طرح بدل دیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یمنی مقاومتی فورسز ملک پر جارحین کی مسلط کردہ جنگ کو سعودی عرب کے اندر منتقل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
- ۱۸/۱۲/۱۹