نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ملائیشیا ئی وزیراعظم :

نیوزنور18دسمبر/ ملائیشیا کے وزیراعظم نے آسٹریلیا اور امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بیت المقدس کو اسرائیل کو دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

  عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دورے کے دوران  ایک تقریب سے خطاب میں ملائیشیا کے وزیراعظم ’’مہاتیر محمد‘‘نےآسٹریلیا اور امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بیت المقدس کو اسرائیل کو دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا تاریخی اور اسلامی اسٹیٹس برقرار رہنا چاہیے اور اس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرنے یا اسے اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا جس سے نہ صرف القدس کے تاریخی اسٹیٹس کو پامال کیا گیا بلکہ  اس کی تقسیم کا بھی اعلان کردیا ہےاور آسٹریلیا کا یہ اقدام کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز آسٹریلوی وزیراعظم اسکوٹ مورسین نے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کےطورپر تسلیم کرنے کے بعد تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کردیا تھا۔

واضح  رہے کہ رواں سال مئی میں امریکہ نے پورے بیت المقدس کو جب کہ حال ہی میں آسٹریلیا نے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی