نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


کویتی قانون ساز:

نیوزنور18دسمبر/کویت کی قومی اسمبلی کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خلاف اسرائیل وامریکہ کے تکفیری منصوبے کو شام اوراس کے اتحادیوں نے ناکام بنادیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں  ’’عبدالحامد دشتی‘‘نے کہاکہ عرب ممالک کے خلاف اسرائیل وامریکہ کے تکفیری منصوبے کو شام اوراس کے اتحادیوں نے ناکام بنادیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگردوں کے ذریعے عرب ممالک میں افراتفری اورعدم استحکام پیدا کرکے امریکہ اوراسرائیل علاقائی عوام کے وسائل کو ہڑپنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاہم ان کوششوں کو شام اوراس کے اتحادیوں کی استقامت نے ناکام کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ ،صیہونی رژیم اوربعض علاقائی ممالک نے دنیا بھر کے دہشتگردوں کو جمع کرکے دمشق حکومت کوکمزور کرنے کیلئے شام بھیجا تاہم شامی عوام نے استقامت کا مظاہرہ کرکے ان دہشتگردوں کو نابود کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یمن کے بارے میں انہوں نے کہاکہ سعودی جارحین کےمقابلے میں یمنی عوام کی استقامت  بے نظیر ہے یمنی عوام نے جارح ممالک کی تمام سازشوں ومنصوبوں کو خاک میں ملایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  خلیجی علاقے کی عوام کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ حکمران رژیمیں عالم اسلام  کی ازلی دشمنوں برطانیہ ،امریکہ اوراسرائیل کی  آلہ کار ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی