دنیا کی ڈکٹیٹر حکومتوں کی پشت پناہی کرنا امریکہ کی سیاہ تاریخ ہے
پاکستانی روزنامہ کی تحلیل:
نیوز نور 24 مئی /پاکستان کے ایک موخر روزنامہ نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی تقریر کو تمام سفارتی معیاروں کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی تقریر ایران کے خلاف جنگ کا اعلان دکھائی دےرہا تھا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ ’’ڈان‘‘نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی تقریر کو تمام سفارتی معیاروں کے منافی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی تقریر ایران کے خلاف جنگ کا اعلان دکھائی دےرہا تھا۔
روزنامہ نے لکھا کہ پومپیو کی ایران مخالف تقریر دھمکیوں اورانتبا ہ سے بھری تھی جسے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ٹرمپ ٹیم اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ کشیدگی کو بڑھانے اور سابق صدر باراک اوبامہ کی سفارتی کامیابیوں کو مٹانے کی کوشش کررہی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ بین الاقوامی اتفاق رائے ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کررہا ہے کے باوجود جے سی پی او سے امریکہ کو علحیٰد ہ کرنے کا فیصلہ ایک مسئلہ ہے ۔
روزنامہ نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایران اپنے راستے کو کبھی ترک نہیں کرےگا ۔
روزنامہ ڈان نے لکھا کہ مشرق وسطیٰ علاقہ ایک اتنہائی پیچیدہ علاقہ ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران کو تمام علاقائی مسائل کیلئے ذمہ دار ٹھہرانا محض ایک پروپیگنڈہ ہے علاقے میں امریکی کردار کا جائزہ لیا جائےتو واشنگٹن نے ہمیشہ علاقے میں ڈکٹیٹر حکومتوں کی پشت پناہی اوراس کی مہم جوئی نے شام ،عراق اورلیبیا جیسے مسلم ممالک کو تباہ وبرباد کیا ہے۔
اسی طرح کے تحلیلی رپورٹ میں دی نیشن نے لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ اسلامی جمہوریہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کی خواہاں ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ کوئی بھی پومپیو کے ایران مخالف تقریر سے اندازہ لگا سکتا ہے کہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑھتے اثرورسوخ سے امریکہ کتنا خوفزدہ ہے۔
- ۱۸/۰۵/۲۴