سعودی عرب لبنان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت کررہا ہے
لبنانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر:
نیوزنور18دسمبر/لبنانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے اس بیان کہ ایران اورحزب اللہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں کو مسترد کرتے ہوئے اس بیان کو لبنان کےد اخلی معاملات میں براہ راست مداخلت قراردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’ایلی الفرضلی ‘‘سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے اس بیان کہ ایران اورحزب اللہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں کو مسترد کرتے ہوئے اس بیان کو لبنان کےد اخلی معاملات میں براہ راست مداخلت قراردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے اختتام تک لبنان میں ممکنہ طورپر حکومت تشکیل پائےگی۔
انہوں نے کہاکہ یمن میں حالیہ معاہدہ اوربعض علاقائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لبنان میں حکومت کی تشکیل کا عمل مزید تیز ہوجائےگا۔
انہوں نے کہاکہ اگر لبنان میں حکومت تشکیل نہیں پاتی ہے تو اس میں سب سے زیادہ نقصان سعودی عرب کے حامی وزیراعظم سعد حریری کو ہی ہوگا۔
- ۱۸/۱۲/۱۸