نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ افغانستان میں جنگ ہار رہا ہے

سه شنبه, ۱۸ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۴۶ ق.ظ


پاکستانی تجزیہ کار:

نیوزنور18دسمبر/پاکستان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ  امریکہ افغانستان میں برُی طرح سے شکست کھا چکا ہے اور وہ  اپنی ساکھ کو بچانے کیلئے محٖفوظ طریقے سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’محمد عبداللہ ‘‘نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں برُی طرح سے شکست کھا چکا ہے اور وہ  اپنی ساکھ کو بچانے کیلئے محٖفوظ طریقے سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کی پالیسی طالبان سے مذاکرات نہ کرنے اورانہیں دہشتگرد قراردینے پر  مبنی تھی تاہم واشنگٹن انتظامیہ نے طالبان سے دہشتگرد  کا لیبل ہٹادیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا نے افغان جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے اور دہشتگردی کے نام پر اربوں ڈالر ضائع ہونے کےساتھ ساتھ افغانستان میں دسیوں ہزار افراد کی جانیں گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغان حکومت کو چاہئے کہ وہ  افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ا مریکہ سے معاوضے کا مطالبہ کرے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ہزاروں بے گناہ افغان شہریوں کا قتل کیا ہے اورحقیقت میں امریکہ سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے خود افغانستان میں جنگ شروع کی اوراب وہ یہاں سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان سے نکلنے کے امریکی فیصلے کے باوجود امریکی  حکام  اس جنگ زدہ ملک میں امن کے خواہاں نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ چاہتا ہے کہ داعش افغانستان میں اہم کردارادا کرے جو کہ ایک انتہائی خطرناک سوچ ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ تمام ممالک افغانستان میں امن کے حامی ہیں اور اگراس نے اس ملک میں افراتفری عدم واستحکام پیداکرنے کی کوششیں جاری رکھی تو پورا علاقہ ان کے خلاف کھڑا ہوجائےگا۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے صرف ڈراؤن حملوں میں ہی ابھی تک ہزاروں بے گناہ افغانی ہلاک ہوئے ہیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی