امریکہ کی ایران مخالف پالیسی شکست سے دوچار ہے
روسی مطالعاتی مرکز کے سربراہ:

نیوزنور18دسمبر/روس کے مطالعاتی مرکزکے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلا ف دباؤ اوردھمکیوں پر مبنی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ولاد میر ذخاروف ‘‘نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلا ف دباؤ اوردھمکیوں پر مبنی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے متعلق امریکہ کے یکطرفہ اقدامات سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے جہاں امریکہ اپنے اتحادیوں کے درمیان ہی تنہا پڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جامع مشترکہ ایکشن پلان اوردیگر عالمی معاہدوں سے علحٰیدہ ہونے کے فیصلوں نے امریکہ کی ساکھ کومزید داغدار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سےاُٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث امریکہ کے تئیں بین الاقوامی برادری میں بے اعتمادی پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ روس ،چین اوریورپی یونین کی طرف سے جامع مشترکہ ایکشن پلان کی مسلسل حمایت کرنے کا عزم مثالی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ دباؤ ،دھمکیوں اورپابندیوں پر مبنی امریکہ کی ایران مخالف پالیسیاں بے اثر ثابت ہوئی ہیں۔