سوڈان دمشق کی حمایت جاری رکھے گا
سوڈانی صدر:
نیوزنور17دسمبر/سوڈان کے صدرنے کہاہے کہ شام ایک خودمختار ملک ہے اورسوڈان دمشق کی حمایت جاری رکھے گا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں سوڈان اور شام کے صدور نے شام سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس ملاقات میں سوڈانی صدر عمرالبشیرنے کہا کہ شام ایک خودمختار ملک ہے اورسوڈان دمشق کی حمایت جاری رکھے گا۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بعض عربی ممالک دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل میں مداخلت کرتے ہیں جس کا فوری خاتمہ ہونا چاہئے۔
عمرالبشیر نے کہا کہ شام ایک خودمختار ملک ہے سوڈان دمشق کی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر بشار الاسد نےسوڈانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ عرب ممالک کو اپنی خارجہ پالیسی پر تجدید نظر کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک شام کے داخلی امور میں دخالت کررہے ہیں۔