نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عالمی پارلیمان:

نیوزنور17دسمبر/ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ عالمی پارلیمنٹ کے اجلاس نے اختتامی سیشن کے موقع پر جاری کردہ اعلامیےمیں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے اور ان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ عالمی پارلیمنٹ کے اجلاس نے اختتامی سیشن کے موقع پر جاری کردہ اعلامیےمیں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے اور ان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اجلاس میں عالمی اور علاقائی سطح پر ملکوں کی پارلیمانوں کو فلسطین کے حوالے سے فعال کرنے، القدس اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد اور حمایت کے حصول پر زور دیاگیا۔

 اعلامیے میں‌کہا گیا کہ فلسطینی قوم کی عوامی اور سرکاری سطح پر مدد اور نصرت واجب ہے۔

اعلامیے میں‌کہاگیا ہے کہ اسرائیل ایک منظم سازش اور حکمت عملی کے تحت قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ فلسطین اور القدس کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کو مٹا رہا ہے۔

 اعلامیے میں اسرائیل کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، سماجی اور دیگر شعبوں میں‌تعلقات کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے عالم اسلام کو صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام سے دور رہنا چاہیے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی