سعودی عرب ناجائز صہیونی حکومت کاحامی ہے
فلسطینی اسکالر:
نیوزنور17دسمبر/ایک معروف فلسطینی اسکالرنے کہاہےکہ سعودی عرب خطے میں اپنے مقاصد کی حصول کے لیے ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت کر رہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ شرید الشولی‘‘نےایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب خطے میں اپنے مقاصد کی حصول کے لیے ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت کر رہا ہے۔
الشولی نےکہا کہ وہ عربی ممالک جو صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں بہت سالوں سے اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ اور امت مسلمہ کے درمیان باہمی اتحاد ویکجہتی کا اہم عنصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا واحد دشمن اسرائیل ہے جس کو فرانسیسی اور برطانوی سامراجیوں نے خطے کو تقسیم کرنے کے مقصد سے مشرق وسطی میں پیدا کیا۔
انہوں نےکہاکہ سعودی عرب امریکہ کے تعاون سے خطے میں غاصب صہیونی ریاست کی پشت پناہی کرتا ہے اور امریکی حکومت کا مقصد خطے کی دولتوں کو لوٹنے کے سوا اور کچھ نہیں۔
الشولی نے کہا کہ بعض عربی ممالک کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے عربی اور اسلامی ممالک کو دشمن کی سازشوں کے خلاف مزید ہوشیار رہنا چاہیے۔