نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یونانی آرچ بشپ:

نیوزنور17دسمبر/یونان کےایک معروف آرچ بشپ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ادیان کے پیروکاروں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں سب امن اور بھائی چارے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  دارالحکومت ایتھنز میں تعینات ایرانی ثقافتی اتاشی "علی محمد حلمی" کے ساتھ ایک ملاقات میں "آنڈونیوس مالووف"نے کہا  کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ادیان کے پیروکاروں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں سب امن اور بھائی چارے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

مالووف نے کہا کہ بد قسمتی سے آج بعض افراد دین کے نام سے دین کے خلاف جنگ کا آغاز اور عالمی امن کی جڑ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اس ملاقات میں علی محمد حلمی نے ایران اور یونان کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں بہت سالوں سے الہامی ادیان کے پیروکاروں، اپنی خصوصی مذہبی روایات پر آزادی کے ساتھ عمل کر رہے ہیں۔

ایرانی ثقافتی اتاشی نے علاقائی ممالک کی بدامنی میں مغربی سامراجی ممالک کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے سامراجی طاقتیں علاقے سمیت شام میں دہشتگردی اور تکفیری گروہوں کو قائم کرکے مغربی ایشیا میں مختلف ادیان کے پیروکاروں کے درمیان باہمی یکجہتی کی تباہی کے لئے کاروائیاں کر رہی ہیں۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی