نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسی صدر کے نمائندہ خصوصی:

نیوزنور15دسمبر/روسی صدر کے نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ہمارا تاریخی اسٹریٹجک پارٹنر ہے لہذا ہم ایرانیوں کے مفادات کا دفاع کرتے رہیں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے ایلچی برائے امور بحیرہ کیسپئین ممالک ''رمضان عبداللطیف اوف'' نے ارنا نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہاکہ ایران ہمارا اہم شراکت دار ہے اس کے مفادات کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے  کہا کہ روس عالمی فورم پہ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کا دفاع کرے گا کیونکہ ہم ایران کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔

روسی صدر کے نمائندے نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں جبکہ دونوں سربراہان مملکت کے بھی اچھے تعلقات ہیں جس کی مدد سے باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ روس ایران کے ساتھ معاشی، تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون کی توسیع کا ارادہ رکھتا ہے ۔

رمضان عبداللطیف نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر وزرائے سائنس اور صحت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھی ہماری طرح دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس ایران کی طرح آزادانہ تجارتی زون قائم کرنا چاہتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی