نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

بڑی طاقتوں کا دور ختم ہو چکا ہے

شنبه, ۱۵ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۲:۰۴ ب.ظ


ایرانی وزیر خارجہ:

نیوزنور15دسمبر/ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑی طاقتوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور یہ بات ایران کے حق میں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’محمد جواد ظریف ‘‘نے تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایران میں عوام کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا کا ایک ایسا بااثر ملک ہے جو مستقبل رقم کر سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا بااثر اور طاقتور ملک ہونا ایک ایسی حقیقت ہے جو نہ صرف چالیس برسوں بلکہ گذشتہ سات ہزار برسوں میں ثابت ہو چکی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب نے گذشتہ سال امریکہ اور مغربی ملکوں سے 69 ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں پھر بھی امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم نے اس ملک کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ اگر صرف ایک ہفتے سعودی حکام کی حمایت نہ کرے تو وہ فارسی بولنے پر مجبور ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ سعودی عرب کو اگر امریکہ کی حمایت حاصل نہ ہو تو وہ ایک ہفتے بھی نہیں چل سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے وہ پڑوسی ملکوں کے بارے میں ٹرمپ کے اس قسم کے بیان پر شرم محسوس کرتے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے اور اب مغرب دنیا کا مرکز نہیں رہا۔

مغرب

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی