ڈکٹیٹر آل خلیفہ رژیم حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی کوشش نہ کرے
ایمنسٹی انٹرنیشنل :
نیوزنور15دسمبر/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ اور ممتاز قانون داں نبیل رجب کو رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شاہ کے نام ایک مراسلے میں ایمنٹسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔
خط میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ نبیل رجب کی رہائی
تک جیل میں ان کے تمام تر حقوق کے تحفظ کی ضمانت بھی فراہم کی جائے۔
خط میں حکومت بحرین سے کہا گیا ہے کہ جیل میں نبیل رجب پر تشدد اور بدسلوکی
بند کرانے کے علاوہ علاج و معالجے کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاکہ نبیل رجب کو
شاہی حکومت پر نکتہ چینی کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت بحرین، ملکی اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے، حکومت پر تنقید کے تعلق سے سیاسی کارکنوں کے حق کو تسلیم کرے اور حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی کوشش نہ کرے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے تیرہ جون دو ہزار سولہ کو انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے بعد گرفتار کر لیا تھا جس میں انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔
بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کے عوام آمریت کے خاتمے اور جہموریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۱۵